اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مسلسل نظر انداز کرنے پر پیپلز پارٹی حکومت سے نالاں،متعدد رہنما سخت موقف کے حامی نکلے،بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہاوس میں ہونےوالے اہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں شریک پارٹی کے کچھ سینئر رہنما حکومت کےساتھ سخت موقف کے حامی نکلے اور رائے دی بجٹ بناتے وقت پیپلزپارٹی کو بالکل اعتماد میں نہیں لیا گیا،ن لیگ نے معاہدے سراسر نظر انداز کئے ،پنجاب میں طے شدہ پاور ”شیئرنگ فارمولے“ کی خلاف ورزی کی گئی ،رہنماوں نے احتجاج کیا ترقیاتی فنڈز سے بھی پیپلز پارٹی اراکین کو محروم رکھا گیا،سرنڈر کردیا تو پھر بعد میں کبھی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور نہیں ہوں گے۔
اجلاس میں شریک چند رہنما مفاہمت و مذاکرات کے حق میں بھی نظر آئے اور رائے دی بجٹ منظور کرانے میں حکومت کا مشروط ساتھ دیا جائے ،مذاکرات جاری رکھے جائیں۔
مسلسل نظر انداز کرنے پر پیپلز پارٹی حکومت سے نالاں،متعدد رہنما سخت موقف کے حامی


















