صحافی جبران جلیل قتل،میت پاک افغان شاہراہ پررکھ کر احتجاج

پشاور،اسلام آباد:(بیورورپورٹ) لنڈی کوتل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جبران خلیل جاں بحق ہوگئے،پویس کے مطابق جبران جیل گاڑی میں جارہے تھے،ملزموں نے گاڑی سے اتار کر گولیوں کانشانہ بنادیا،ساتھی کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر پاک افغان شاہراہ پر صحافی خلیل جبران کی میت رکھ کر شدید احتجاج کیا گیا،احتجاج میں صحافی برادری، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی،مظاہرین نے کہا صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،بعد ازاں صحافی خلیل جبران کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

دوسری جانب،صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مقتول صحافی کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا و متعلقہ حکام کو قاتلوں کی فی الفور گرفتاری و قانون کے مطابق سخت سزا یقینی بنانے کی ہدایت کردی،شہبازشریف نے کہا صحافیوں کی آزادی اور جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔