فیصل آباد:(بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے بجٹ پیپلزپارٹی کی مکمل تجاویز کےساتھ فائنل ہوگا،فضل الرحمن انتشاری ٹولے کا کوئی اثر نہیں لیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہاپی پی کے اعتراضات درست ہیں لیکن بالکل مشاورت نہ ہونے کاتاثر غلط ہے،تھوڑی بہت کمی رہ گئی ،پارلیمنٹ 30 جون سے پہلے بجٹ پاس کرے گی،دوست ممالک کی مدد سے آئی ایم ایف شرائط میں نرمی ملی ہے، وعدے کے مطابق حکومتی اخراجات میں کمی لائیں گے، حکومتی سائز اور اخراجات میں کمی کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم ایک ماہ بعد دوبارہ قوم سے خطاب کریں گے۔
مشیر وزیراعظم نے کہابلدیاتی نظام بحال نہ ہونے سے جمہوریت نا مکمل ہے، کمی محسوس کرتے ہیں ،آنےوالے دنوں میں کام ہوگا،فضل الرحمن جمہوری و امن پسند لیڈر ہیں، ہمیشہ جمہوریت و استحکام کےلئے کھڑے ہیں، انتشاری ٹولے کا کوئی اثر نہیں لیں گے،پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی،امید کرتے ہیں آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو اور پھر مرضی سے بجٹ بنائیں، قوم دعا کرے اب ملک کسی حادثے کا شکار نہ ہو
فضل الرحمن انتشاری ٹولے کا اثر نہیں لیں گے،بجٹ پیپلزپارٹی کی مکمل تجاویز کےساتھ فائنل ہوگا،رانا ثنا

















