ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازم

کراچی:(بیورورپورٹ) ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازم، وزارت ہوا بازی نے پالیسی رولز جاری کردئیے،4 ماہ کے اندر ڈرون رکھنے والوں کو رجسٹر کرانا لازمی قرار دےدیا گیا۔

وزارت ہوا بازی کے مطابق ڈرون کیمرے رکھنے والوں کو سول ایوی ایشن ”ریموٹ پالٹ لائسنس“ جاری کرے گی، ڈرون کیمروں کو وزن کے حساب سے 4 کیٹیگریز میں تقسیم کردیا گیا،کیٹیگری ایک سے 4تک ملک میں درآمد و برآمد کی اجازت ہوگی،لائسنس کی میعاد 3 سال تک ہوگی ،بارڈرز ،ممنوعہ علاقوں، ہوائی اڈوں کی 6 کلومیٹر حدود میں ڈرون اڑانے پر پابندی ہوگی۔

ڈرون کیمرے درآمد کےلئے وزارت دفاع سے کلیئرنس لازمی لینا ہوگی،حادثات کی صورت میں سول ایوی ایشن کو آگاہ کرنا لازمی ہوگا ،رولز کی خلاف ورزی پر ڈرون مالکان کےخلاف کارروائی ہوگی،حکومتی سطح پر کوآرڈینیشن کمیٹی ہوگی ،سربراہ سیکرٹری داخلہ ہوں گے ،ڈی جی ایئرپورٹس اتھارٹی سمیت دیگر اداروں کے سربراہ بطور ممبر شامل ہوں گے، پالیسی رولز میں ترمیم یا تبدیلی کےلئے وزیراعظم سے منظوری لینا ہوگی۔