کرم میں دھماکہ،4جاں بحق،لکی مروت، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک

کرم،لکی مروت: (مشرق نیوز)کرم میں دھماکہ،4افراد جاں بحق،لکی مروت میں آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں بارودی مواد کے دھماکے سے4 افراد جاں بحق ،5 زخمی ہوگئے ،کار بھی تباہ ہوگئی،نعشوں ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،زخمی ہونےوالے 5 میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی بنوں کی لکی مروت میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر ولی ہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق تجوڑی روڈ نزد ملنگ اڈہ میں آپریشن کیا گیا تو دہشتگردوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،جوابی کارروائی میںپہچان ولی عرف ولی مارا گیا،قبضے سے اسلحہ اور 2ہینڈگرینیڈ برآمد کرلیے گئے،ہلاک دہشتگرد کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ٹیپو گل گروپ کا مقامی کمانڈر تھا ۔