لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے نوازشریف کا اے سی اتروانے والے مظلومیت کارڈ مت کھیلیں۔
مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا عمران خان جیل میں بادام، پستے، کاجو، کافی اور دیسی مرغی سے مستفید ہو رہے ہیں،6سیل الگ سے خالی کرائے گئے ،8ماہ میں بانی پی ٹی آئی نے 288افراد سے ملاقاتیں کیں، عمران خان سے فیملی ،وکلا ہفتے میں 3،3دن ملاقاتیں کرتے ہیں، نوازشریف سے صرف ہفتے میں ایک دن جمعرات کے روز ہی ملاقات کی اجازت ہوتی تھی۔
وزیر اطلاعات نے کہاعمران خان ،بشریٰ کےلئے تمام وہ سہولیات میسر ہیں جو وی وی آئی پی کو ملتی ہیں،نوازشریف نے کہہ دیامیری طرف سے 2اے سی لگوائیں مجھے کوئی دلچسپی نہیں، ن لیگ کی لیڈرشپ انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، بانی پی ٹی آئی ،بشری اپنی چوریوں کی وجہ سے جیل میں ہیں۔
دریں اثنا اپنی ٹوئٹ میںعظمیٰ بخاری نے کہا وزیر اعلیٰ مریم نوازکیلئے ساہیوال کے ہسپتال میں 11بچوں کی ہلاکت معمولی بات نہیں ،ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں گیس لیکیج ہوتی رہی کسی نے توجہ نہیں دی بعد میں شاٹ سرکٹ ہونے سے 11بچوں کے دم گھٹ گئے،معصوم بچوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری تو لینی پڑے گی۔
نوازشریف کا اے سی اتروانے والے مظلومیت کارڈ مت کھیلیں‘ عظمیٰ بخاری

















