اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدت نکاح کیس میں فریقین کو نوٹس ،اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکانے ریمارکس دئیے اگر زندہ رہا تو 10 دن میں اپیلوں پر فیصلہ کردونگا،خاور مانیکا اور وکیل 21 جون کو پیش ہوں دیگر صورت میں ریکارڈ دیکھ کر فیصلہ کر دیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اپیلیں جلد سماعت کےلئے مقرر کرنے اور سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ پیش کرتے ہوئے کہاڈائریکشن آچکی ،کیس اگلے دن کیلئے رکھ لیں۔
جج افضل مجوکا نے ریمارکس دئیے زندہ رہا تو 10دنوں میں فیصلہ کر دوں گا، ہفتے کوممکن نہیں کیونکہ بہت سی ضمانت کی درخواستیں لگی ہیں اگر دوسری پارٹی پیش نہ بھی ہوئی تب بھی فیصلہ کر دوں گا،عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے کہا ہفتے کےلئے سماعت رکھ لیں پھر نوٹس ریکارڈ کا حصہ ہو جائیں گے، جج افضل مجوکا نے ریمارکس دئیے سماعت کا آرڈر لکھ رہا ہوں ،نوٹس سے بڑا کچھ ہوگا،عدالت نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کر دی۔
عدت نکاح کیس،زندہ رہا تو 10 دن میں اپیلوں پر فیصلہ کردونگا،جج افضل مجوکا

















