پنجاب کے بجٹ اجلاس میں بھی پیپلز پارٹی کی علامتی شرکت

لاہور: (رپورٹنگ ٹیم)پنجاب کے بجٹ اجلاس میں بھی پی پی کی علامتی شرکت،صرف 2اراکین ایوان میں حاضر رہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ پر مشاورت نہ کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، کاشتکاروں کے مسائل پر ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی کسی تجویز پرعمل نہیں کیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بھی پیپلزپارٹی کو نظرانداز کیا گیا،پارلیمانی لیڈر علی حیدر گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پارلیمانی پارٹی اپنی حکمت عملی طے کرکے چیئرمین بلاول بھٹو کو اعتماد میں لے گی۔