سیاسی پناہ والوں کیلئے نئی پالیسی اندرونی معاملہ ،کسی کی ہدایات قبول نہیں :پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے بیرون ملک سیاسی پناہ لینے والے شہریوں نے خود پاکستانی شہریت ترک کی ،نئی پالیسی اندرونی معاملہ ہے،کسی ملک کی ہدایات قبول نہیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ ہفتہ وار بریفنگ میں کہانائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بین الاقوامی سطح پر انسانی حقوق کی پامالی کےخلاف آواز بلند اٹھائی اور غز ہ میں فوری جنگ بندی کامطالبہ کیا،غزہ میں ہونےوالے مظالم روکنے کاوقت آگیا،کشمیری انصاف کے منتظر ہیں، پاکستان ،بھارت کے درمیان خطوط کا کوئی تبادلہ نہیں ہوا، بھارتی میڈیا ہمیشہ سے قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ کرتا ہے۔

ممتاز زہر ہ بلوچ نے کہابیرون ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد پر پاسپورٹ کی پابندی پردفتر خارجہ کوئی ردعمل نہیں دے گا،نئی پالیسی اندرونی معاملہ ہے، پاکستان کسی ملک کی ہدایات قبول نہیں کرے گا،پاکستانی امریکن خدیجہ شاہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، اپنے قوانین کے مطابق کیسز کا فیصلہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم شہباز کی جانب سے نریندرمودی کو وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر ٹوئٹ کے ذریعے مبارکباد دی جا چکی ، حکومت کےلئے رسمی طور پر ضروری ہوتا ہے کسی بھی دوسرے ملک کے حکمران کو منتخب ہونے پر مبارک باد دے،سوئٹزرلینڈ کی طرف سے پاکستان کو 15 اور 16 جون کو یوکرین کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملی تاہم پاکستان اپنی کچھ مصروفیت کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا، پاکستان دنیا میں قیام امن کےلئے سب سے آگے ہے،دہشت گردی میں مطلوب افراد سے افغانستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا،توقع ہے آئندہ کچھ مہینوں میں پاک چائنا تزویراتی معاون شراکت داری میں پیش رفت ہوگی، پاکستان ،چین کے درمیان چینی شہریوں کے تحفظ ، دو طرفہ تعلقات سمیت تمام امور مشترکا اعلامیے میں موجود ہیں۔