فیصل آباد:(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کالعدم تنظیموں کو قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پرپابندی ہے جس پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے، انتظامیہ کی طرف سے مقررہ پوائنٹس پر ہی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی، ضلعی کنٹرول روم عید کے ایام میں فعال رہے گا اورصفائی سے متعلقہ عوامی شکایات کو تیزی سے حل کریں گے۔
ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا حفاظتی وانتظامی امور کے استحکام کےلئے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام ومذہبی رہنماوں کی مشاورت کو مقدم رکھا جاتا ہے جس سے امن وسلامتی کی ضمانت ملتی ہے، عید الاضحی پر جامع صفائی پلان تربیت دیا گیا ہے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اس ضمن میں متحرک کیا گیا ہے،شہریوں کو جانوروں کی ویسٹ کھلے عام پھینکنے کی بجائے ویسٹ ورکرز کے حوالے کرنے کی آگاہی بھی جاری ہے،عید کے قریب ایام میں سیلز پوائنٹس سمیت گھر گھر جاکر شاپنگ بیگز تقسیم کریں گے۔
اجلاس میں سٹی پولیس آفیسر کامران عادل ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ریاض کھرل،امین بٹ،عبدالرشید،مولانا حفیظ، اسلم،سید حسنین شیرازی، اسلم بھلی،عاشق حسین رضوی،ڈاکٹر مختار،بشپ اندریاس رحمت بھی موجود تھے۔
ضلعی کنٹرول روم عید کے ایام میں فعال رہے گا : عبداللہ نیئر

















