لاہور:(کورٹ رپورٹر)جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی سپریم کورٹ میں نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد فوری طور پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کی خالی آسامی پر کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کر دیا جائے گا،وفاقی حکومت آرٹیکل 196 کے تحت قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
جسٹس شجاعت خان کو قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

















