لاہور،پشاور: (کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ) دھاندلی الزامات کی تحقیقات کےلئے ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل دے دیئے گئے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے سنگل بنچ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کےلئے 8 الیکشن ٹریبونلز قائم کیے، منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،جسٹس شاہد کریم ، چودھری اقبال ،انوار حسین ،سلطان تنویر احمد، عاصم حفیظ ،سردار سرفراز ڈوگر،راحیل کامران شیخ اورجسٹس مرزا وقاص رو¿ف کیسز کی سماعت کریں گے۔
ادھرپی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والا آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،سلمان اکرم راجہ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں استدعا کی الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
دوسر ی جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے کہا ہے جعلی فارم 47 حکومت کو تحفظ دینے کےلئے ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی شروع ہوگئی ،بغض عمران میں پی سی او ججز بھی الیکشن ٹریبونلز میں شامل کیے جارہے ہیں، ریٹائرڈ ججز الیکشن ٹریبونلز میں شامل کرانا چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہے۔
دھاندلی الزامات کی تحقیقات کےلئے 8 الیکشن ٹریبونلز تشکیل


















