لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

راولپنڈی (مشرق نیوز) لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں کیپٹن سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا گیا، حملے میں قصور کے کیپٹن محمد فراز الیاس، صوبیدار میجر محمد نذیر نے جام شہادت نوش کیا، لانس نائیک محمد انور، لانس نائیک حسین علی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ سپاہی اسد اللہ، سپاہی منظور حسین اور سپاہی راشد محمود بھی وطن پر قربان ہوگئے۔