نئی دہلی(مشرق نیوز)پاکستان بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کے حلف کے بعد انہیں مبارکباد دے گا،بھارتیہ جنتا پارٹی نے انتخابی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کےساتھ مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے اور باضابطہ طور پر بھارتی صدر کی جانب سے نریندر مودی کو وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھانے کی دعوت دےدی گئی ہے،نریندر مودی آج شام مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے اور تقریب حلف برداری کیلئے نئی دہلی میں انتظامات کیے جا رہے ہیں، اعلیٰ سرکاری حکام نے کہا ہے پاکستان نریندر مودی کے حلف کے بعد انہیں مبارکباد دے گا،واضح رہے بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کے اتحاد این ڈی اے نے 294 نشستیں حاصل کیں جبکہ اپوزیشن اتحاد’ ’انڈیا“ نے 234 سیٹیں جیت کر سب کو حیران کردیا۔
مودی آج تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے،پاکستان مبارکباد دے گا:اعلیٰ حکام



















