نیویارک(خواجہ فاروق) صوفی، درویش، مرشد سمیت 4 کمیونٹی سنٹرز کے صدر افتخار بٹ، نیولائف منیارٹی ہیومن رائٹس کونسل کی چیئرپرسن راحیلہ اسلم اور اپنا ڈے کمیونٹی سنٹر کی صدر شازیہ وٹو کا امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا اقدام، نیویارک ہاﺅسنگ سکیم کیلئے اپنے سنٹرز، دفاترز میں درخواستیں تیار کرانے کی سہولت دیدی۔ افتخار بٹ، راحیلہ اسلم، شازیہ وٹو، سلمیٰ کوثر، وحیدہ چوہدری اور زبیدہ چوہدری نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نیویارک ہاﺅسنگ سکیم کیلئے اپلائی کریں تاکہ اپنے گھر کاخواب پورا ہوسکے۔ ہمارے سنٹر و دفاتر درخواستیں لکھ نہ سکنے والوں کیلئے حاضر ہیں،اوورسیز پاکستانی بلاجھجک سنٹر آئیں ،عملہ درخواست تیار کرنے کیساتھ مکمل رہنمائی فراہم کریگا۔ مذکورہ سماجی شخصیات نے مزید کہا کہ نیویارک ہاﺅسنگ سکیم سے بے گھر افراد کااپنی چھت کاخواب پورا ہوگا،ساری زندگی آسانی سے گزرے گی،درخواستیں جمع کرانے کیلئے آخری تاریخ9جون مقرر ہے،اوورسیز پاکستانیز دیر مت کریں، فوری درخواستیں جمع کرائیں،کمیونٹی کے افراد رعایت اور زیادہ کرائے سے نجات کیلئے بھی رابطہ کریں تاکہ سیکشن8کے تحت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
افتخار بٹ، راحیلہ اسلم ، شازیہ وٹو کا امریکہ میں پاکستانیوں کیلئے بڑا اقدام


















