اسلام آباد (بیورورپورٹ) بجلی کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کےلئے راہ ہموار ہوگئی، سرکاری ملکیتی اداروں سے متعلق ایکٹ2023ءمیں ترامیم کا فیصلہ کر لیا گیا،ذرائع کے مطابق حکومت نے اس سلسلے میں ایس او ای آرڈریننس 2024ءلانے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کےلئے وزارت قانون و انصاف کی سمری منظور کرلی، آرڈیننس کا اطلاق بجلی تقسیم کار کمپنیوں سمیت تمام سرکاری ملکیتی اداروں کے بورڈز پر ہوگا،ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے بورڈز کی تحلیل میں حائل قانونی رکاوٹیں، پیچیدگیاں دورہوں گی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرکے نئے بورڈز تشکیل دیئے جائیں گے، بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کی کارکردگی غیرتسلی بخش ہے،حکومتی ذرائع کے مطابق تمام بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں پروفیشنلز کو تعینات کیا جائے گا، وزیراعظم نے کمپنیوں کے بورڈ ارکان کےلئے سمری کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دی تھی،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سیپکو اورحیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ کابینہ میں پیش کرنے سے روک دیا تھا۔
بجلی کمپنیوں کے بورڈز تحلیل کرنے کیلئے راہ ہموار،ایس او ای آرڈریننس 2024ءلانے کا فیصلہ

















