ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون سے غزہ کی پٹی، سوڈان کی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے شائع ہونے والی خبر کے مطابق دو نوں وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران سوڈان اور غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال اور ان کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے غزہ اور سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال


















