وزیراعلیٰ خیبرپی کے علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

اسلام آباد (مشرق نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیخلاف آڈیو لیک کیس میں فرد جرم کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔

سماعت کے آغاز میں علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور اور شریک ملزم اسد خان پر فرد جرم کیلئے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کر دی جس کے بعد عدالت نے علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔