عمران خان نے ڈیل کی آفر ٹھکرادی،عارف علوی
فیصل آباد: (بیورو روپورٹ) سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے عمران خان نے ڈیل کی آفر ٹھکرادی، سٹیک ہولڈرز سے بات کی جائے، نفرت ختم کر کے پل بنائے جائیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا آزاد ہو کر سب سے درگزر کروں گا۔
ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا ڈیل کی آفر کے جواب میں عمران خان نے کہا کسی صورت ملک سے باہر نہیں جاونگا،سارے پاکستان میں جدوجہد چل رہی ہے،اشرافیہ نے معاشرے میں لوٹ مار سے دولت بنائی اور وہ عمران خان کےخلاف ہے، الیکشن پی ٹی آئی لڑتی ہے اور مخصوص نشستیں کسی کو دے دی جاتی ہیں ایسے فیصلوں پر شرم آنی چاہئے، مینڈیٹ تو عوام کے پاس ہے ،ٹھیکیدار کون ہیں۔
سابق صدر نے کہابانی پی ٹی آئی کو رہا کرو اور مینڈیٹ واپس کرو، عمران خان جب کہتا ہے حمودالرحمن کمیشن رپورٹ پڑھ لو تو تڑپ اٹھتے ہیں،بعض لوگ ہماری کمر جھکانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بوجھ ہٹے گا، سقراط کو زہر پلانے والے مٹی میں مل گئے ،عمران خان کو سزا دینے کا سوچنے والوں کا بھی یہی حال ہو گا،عارف علوی نے انکشاف کیا مجھے کہا گیا تم اور ایم کیو ایم والے بیٹھ جاو مسئلہ حل ہو جائے گا میں تو تیار ہوں مگر ان کا موٹو ہی کچھ اور تھا،فارم 47والے تو ٹھیلے والے کے بھی برابر نہیں۔

















