اسلام آباد:(بیورورپورٹ)متنازع ٹوئٹ کیس میںبیرسٹر گوہر،روف حسن کی ایف آئی اے پیشی،4گھنٹے تک پوچھ گچھ،21سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دےدیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم نے رو¿ف حسن سے 4،بیرسٹر گوہر سے2گھنٹے تک سوالات کیے تھے،سوالنامے میں پوچھا گیا بانی پی ٹی آئی کا ٹوئٹر اکاونٹ غیر موجودگی میں کون چلاتا ہے ؟ کس کی اجازت سے مواد اپلوڈ ہوتا ہے، متنازع ٹوئٹ کس کی اجازت سے اپلوڈ کیا گیا ،ابھی تک ڈیلیٹ نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں،ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں نے الگ الگ سوالوں کا جواب نامہ تفتیشی ٹیم کو جمع کرا دیا،تفتیشی ٹیم بیانات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ طلب کرے گی،دونوں رہنماوں نے ایف آئی اے کو دوبارہ طلب کرنے پر پیش ہونے کی یقین دہانی بھی کرادی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف تادیبی کارروائی سے روکدیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے روف حسن اور بیرسٹرگوہر کو ایف آئی کے سامنے پیش ہونے کاحکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرکے25 جون تک جواب طلب کرلیا۔
ادھر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے ایف آئی اے سے حمودالرحمن کمیشن رپورٹ کی نقل مانگ لی، عمر ایوب نے تحریری جواب میں کہاایف آئی اے نے ہتک آمیز نوٹس بھجوایا ،مبہم، مشکوک اور غیرقانونی سوالات پوچھے گئے،حمودالرحمن کمیشن رپورٹ کو مسترد کیا گیا اور نہ ہی مندرجات کی تردید کی گئی،ایف آئی اے تاریخ دانوں پر مشتمل محکمہ ہے نہ ہی عدالتوں سے بالا کوئی ادارہ ہے، نوٹس کا مقصد بانی پی ٹی آئی وپارٹی سیکرٹری جنرل کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے۔
متنازع ٹوئٹ ،بیرسٹر گوہر،روف حسن کی پیشی،4گھنٹے تک پوچھ گچھ


















