عدالتی رپورٹنگ پر کوئی پابندی نہیں،جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دئیے ہیں میڈیا عدالتی کارروائی کو رپورٹ کرسکتاہے ،کوئی پابندی نہیں ۔

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف پی ایف یو جے اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا عدالتی پابندی رپورٹنگ پر نہیں ،غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پرہے، صرف سنسنی خیز ٹکر چلانے پر مسئلہ ہوتا ہے،پیمرا نے جواب جمع کرا ۔

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسارکیا کیا وفاقی حکومت کا معاملے سے تعلق ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال نے کہاپیمرا کا معاملہ ہے وفاقی حکومت کا تعلق نہیں ،بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے کہا پیمرا نے جس قانون کا سہارا لیا اس میں زیر سماعت مقدمات رپورٹ کرنے پر پابندی نہیں ،عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔