لاہور (اپنے نمائندے سے) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا پی ٹی آئی ورکرز کےخلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، جوڈیشری کو قانون کے ساتھ کھڑے ہونے پر سلام پیش کرتا ہوں، انصاف سب کے لئے ایک جیسا ہونا چاہیے،سابق صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ کیفیت سے ملک کو نکلنا چاہیے، حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ سے فوج، سویلین، سیاست دانوں کو سیکھنا چاہیے، غیرمناسب کیفیت سے پیچھے ہٹنا چاہیے، ارباب اختیار سوچیں اور معاملے پر پیشرفت کریں، سارے ادارے بند گلیوں میں چلے گئے، ان بند گلیوں سے باہرنکلیں، ملک کو تعمیراور گروتھ کی ضرورت ہے، معاملات بغیر گفتگو کے آگے نہیں چل سکتے، اگر بات چیت اخبارات کے ذریعے کرنی ہے تو پھر کیا بات ہوگی؟ جو جیل میں ہے اس سے کہا جارہا ہے کہ تم معافی مانگ لو،کسی جج کو پیچھے ہٹنے کا کہنا تحریک انصاف کا حق ہے، وزیراعظم حلف اٹھاتا ہے جو چیزیں قومی مفاد میں ہوں گی اسے اوپن کروں گا، کیا سیکشن آفیسر طے کرے گا کہ وزیراعظم نے کون سی چیز اوپن کرنی ہے، اگرعدالتیں ان باتوں کا خیال نہیں رکھیں گی تو بدنام ہوتی رہیں گی،عارف علوی نے مزید کہا میاں محمود الرشید کی صحت دریافت کرنے گیا لیکن مجھے ان سے ملنے نہیں دیا گیا۔
حمود الرحمن کمیشن رپورٹ سے فوج، سیاستدانوں کو سیکھنا چاہیے: عارف علوی

















