واسا کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ، تاریخ رقم، افسران، عملے کی محنت سے شاندار کامیابی ملی: منیجنگ ڈائریکٹر
لاہور(اپنے نمائندے سے )ایم ڈی واسا غفران احمد کی مثبت حکمت عملی، تعیناتی کے دو سال میں ماہانہ آمدنی 50کروڑسے 1505ملین ریکوری حاصل، 48سال کے بعد تاریخ رقم کردی۔ ایم ڈی واسا کی ڈائریکٹرزآپریشن اور ریونیو افسران و ملازمین کو شاباش، مزید محنت کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا غفران کی دو سال میں محکمہ کی ماہانہ ریکوری میں بہتری کی خاطر بنائی جانے والی مثبت حکمت کے باعث محکمہ مالی خسارے سے نجات حاصل کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہو ا اور واسا کا موجود وسائل سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ماہانہ آمدنی میں بہتری لانے کی خاطر آپریشن اور ریونیو شعبہ جات کو مل کر کام کرنے کی حکمت عملی سے مثبت نتائج مرتب ہوئے گزشتہ 48سال تک محکمہ کو 50کروڑ تک کی آمدنی حاصل ہو سکی جبکہ ایم ڈی غفران کی جانب سے آپریشن اور ریونیو افسران و ملازمین سے یومیہ کی بنیاد پر ریکوری رپورٹ اور مانیٹرنگ کے عمل سے ماہ مئی میں ماہانہ آمدنی 1505ملین تک حاصل کی گئی جو کہ واسا کے قیام سے دو سال قبل تک کا ریکارڈ توڑا گیا اور واسا کی تاریخ میں نیا باب رقم کرتے ہوئے ماہانہ آمدنی کو 50کروڑ ماہانہ سے 1505 ملین ماہانہ کا سفر واسا لاہور نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا واسا لاہور نے تاریخ میں پہلی بار 1505 ملین روپے کی ریونیو کولیکشن کی ہے صرف دو برس قبل واسا لاہور کا ماہانہ ریونیو 50 کروڑ تھا جو کہ اب ماہانہ 1505 ملین تک پہنچ چکا ہے۔ واسا لاہور نے مئی 2024 میں تاریخ کی سب سے زیادہ ریونیو کولیکشن کی ایم ڈی واسا غفران احمد کی طرف سے تمام ڈائریکٹرز آپریشن و ریونیو ونگ کے افسران و عملے کو بہترین ریونیو کولیکشن پر شاباش تمام افسران و عملے کی خصوصی محنت سے ہمیں یہ تاریخی کامیابی ملی ہے، مستقبل میں بھی اسی محنت و عزم کے ساتھ ریونیو کولیکشن میں مزید اضافہ ممکن بنایا جائے ۔

















