فیصل آباد: ( بیورورپورٹ) باو¿س نامی سب سے وزنی بچھڑے نے 26 واں سالانہ انٹر نیشنل بچھڑا بکرا اونٹ میلہ لوٹ لیا 1439کلو وزنی بچھڑا محمد ہاشم کا پالتو بچھڑاہے فرخ اعجاز کے1300کلوبچھڑے نے دوسری اور 1240کلو بچھڑے نے تیسری پوزیشن حاصل کرکے لاکھوں روپے کے نقد انعام جیت لیے۔
چیف آر گنائزر چوہدری عطا محمد گجر نے بتایا کہ مقابلے میں عمیر بٹ کے 1140کلومحمد ہاشم کے 1132کلورانامنان کے1140 کلو وزنی بچھڑے نمایاں رہےوزنی اونٹ کا مقابلہ داود بابر کے۔ نواب نامی 1546 کلو وزنی اونٹ نے جیت لیافرخ اعجاز کے1450کلو براق نے دوسری اور عادل چھٹہ کے 1343کلو رستم پاکستان نےتیسری پوزیشن حاصل کی -خوبصور اونٹ مقابلہ میں فرخ اعجاز کا بادشاہ پہلے عادل چھٹہ گوجرانوالہ کےاونٹ نے دوسراجبکہ بھکر کے محمد بلال کے اونٹ نے تیسرا انعام جیتا اسی طرح ٹیڈا بکراپیﺅر مقابہ میں فرخ اعجاز کے 131کلواور 124کلو وزنی بکرے نے پہلی اور دوسری جبکہ احسن کے122کلووزنی بکرے نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
کراس ٹیڈا مقابلہ رحیم یار خاں کےشکیل کے132کلونے پہلا محمد شکیل آف لاہور کے130 کلوبکرےنے دوسرا جبکہ ملتان کے بالی بھائی کے 112کلو بکرے نےتیسرا انعام حاصل کیا وزنی اوراور خوبصور ت جانوروں کے مقابلہ جات میں چھتروں اونٹوں بچھڑوں بکروں کی پرورش کا شوق اور جذبہ رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی میلہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیف چوہدری عطا محمد گجر اراکین ڈاکٹر قمر بلال ،چوہدری اشرف،بابوفرخ، احسن ہاشمی،چوہدری عاطف، اور اسد بٹ نے ان مقابلوں کے احسن انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے بھر پور کردار ادا کیا سنت ابراہیمی کی پیروی کیلئے قربانی کے جانوروں کی بہتر پرورش ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافے کیلئے ان سالانہ مقابلوں کےاہتمام کو لائیو سٹاک کے شعبے سمیت دیگر حلقوں نے سراہا اور اس میں بھر پور دلچسپی کا اظہار کیا
فیصل آباد:باﺅس نامی بچھڑے نے 26واں سالانہ انٹرنیشنل میلہ لوٹ لیا

















