لاہور:( خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دےدی۔
مریم نواز کی زیر صدارت لاہورمیں ترقیاتی امور پر خصوصی اجلاس ہوا ، سینیٹر پرویز رشید،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی،اجلاس میںہر زون کی علیحدہ شناخت کےلئے مخصوص کلر استعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ڈویلپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔
وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا پہلے فیز میں لاہو رکے 6زون کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی،فیزون کی تکمیل کےلئے 10ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی،فیزون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو میں دیگر زون کی ڈویلپمنٹ و تعمیر ومرمت کی جائے گی، پہلے فیز میں راوی، شالیمار، سمن آباد، داتا گنج بخش، نشتر ٹاون،گلبرگ اور ریلوے ایریا شامل ہوگا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا دوسرے فیز میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی زون کی ڈویلپمنٹ و تعمیر ومرمت کی جائے گی، پہلے فیز میں 6زون کی ڈویلپمنٹ و تعمیر ومرمت کی لاگت کا تخمینہ 74 ارب 15 کروڑ ہے،6زون کی 93لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی، ڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام،رابطہ سڑکوں، گلیوں کی پختہ تعمیر، سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور پارکس کی بحالی شامل ہے، ہر زون میں سیوریج و ڈرینج کے پائیدار نظام کےلئے مکمل ڈسپوزل سسٹم قائم کیا جائے گا، مریم نوازکی ہدایت پر ڈویلپمنٹ پلان کےلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کر دیا گیا۔
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص



















