اسلام آباد، لاہور (بیورو رپورٹ+ اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا شیخ مجیب الرحمن کے معاملے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، ہم نے کیا کرنا ہے، پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگا رہی ہے، تحریک انصاف والے انٹرا پارٹی الیکشن بھی نہیں کرا رہے، اپنا انتخابی نشان بھی گنوا دیا، وزیر قانون نے کہا رات گئے پٹرول کی قیمتوں کے معاملے پر کیا ہوا کچھ علم نہیں، ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل الیکشن ٹریبونلز قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے، سماج اور رویوں میں تبدیلی بتدریج ہوتی ہے، سماج میں جو چیزیں آجائیں وہ یکسر تبدیل نہیں ہوتیں، آہستہ آہستہ تبدیل ہوتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ نے کہا جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے سوچ سمجھ کر سوموٹو نوٹسز لیے، میں آپ کی سب موجودگی میں تصدق جیلانی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انہوں نے اقلیتوں کے حقوق پر سوموٹو لیا، ایک پرچم کے نیچے سب کو ایک ہونا چاہیے،لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف سب کےلئے برابر ہونا چاہیے، عدم برداشت کا کلچر بہت تکلیف دہ ہے، معاشرتی رویوں میں تبدیلی ضروری ہے، اقلیتوں سے متعلق بانی پاکستان قائداعظم کا ویژن برداشت کرنے والا معاشرہ تشکیل دینا تھا،وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف کے 3 بڑے اہداف میں سب سے بڑا اور پہلا ہدف مہنگائی کم کرنا ہے، ہر وزارت کو غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ملک میں مہنگائی کی شرح 37 فیصد سے کم ہوکر 17فیصدپر آگئی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ہم پٹرول کی قیمت میں بھی جتنی کمی کر سکتے ہیں کرتے ہیں، پٹرول کی قیمت کم ہو تو مہنگائی کم ہوگی اور مہنگائی کم ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا، ٹیکس وصولی 30 فیصد بڑھی ہیں، اچھا بجٹ دینے کی کوشش کرینگے، ن لیگ نے ہمیشہ معیشت کو آگے بڑھانے کی بات کی،وفاقی وزیر نے کہا مسائل کا حل مذاکرات ہیں، ہم ہر ادارے اور سیاسی جماعت کو ساتھ لیکر چلنے کی بات کرتے ہیں مگر دوسری طرف سے قبر تک پیچھا کرنے کی بات کی جاتی ہے،مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی نے ’خان نہیں تو پاکستان نہیں‘ مہم شروع کردی ہے، کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، ہم کہتے ہیں بات کریں، وہ کہتے ہیں تم سے بات نہیں کریں گے، ہم سے بات نہیں کریں گے تو کیا دیواروں سے بات کریں گے؟ آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں یا امریکہ سے کرنا چاہتے ہیں؟ ہم تو ہر سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں، یہ امریکہ پر الزام لگاتے ہیں، پھر امریکہ میں لابنگ فرم حاصل کرتے ہیں، ہم کسی کو غدار نہیں کہہ رہے، پی ٹی آئی نے سیاست کو بدنام کردیا ہے،مصدق ملک نے کہا رو¿ف حسن پر حملہ غیرمناسب ہے، واقعے کی تحقیق ہونی چاہیے اور حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، مصدق ملک نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی، دوسری جانب پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے ایکس اکاو¿نٹ سے شیخ مجیب الرحمن کی ویڈیو اپلوڈنگ کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے بانی پی ٹی آئی کے بعد مزید3 رہنماو¿ں کو بھی نوٹس جاری کر دیا،پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان اور سیکرٹر ی اطلاعات رو¿ف حسن کو ایف آئی اے نے منگل کو صبح 11 بجے انکوائری کےلئے طلب کر لیا گیا ہے،نوٹس میں کہا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاو¿نٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری کے سلسلے میں مذکورہ رہنماو¿ں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاونٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کےخلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے،نوٹس میں بتایا گیا ہے اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اور اداروں کےخلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔
شیخ مجیب کے معاملے پر قانون راستہ بنائے گا، پی ٹی آئی خود اپنے اوپر پابندی لگوا رہی ہے: حکومت



















