سیاسی یا ذاتی مفاد پر مبنی مقدمات براہ راست نہیں دکھائے جاسکتے: عدالت عظمیٰ کا حکم نامہ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی کارروائی براہ راست نشر نہ کرنے کے معاملے پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا،حکم نامہ کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل نے کارروائی براہ راست نشر کرنے کی درخواست کی، عوامی مفاد کا مقدمہ نہ ہونے کے باعث لائیو نشریات کی درخواست مسترد کی جاتی ہے،سپریم کورٹ نے کہا کے پی حکومت کی مرکزی کیس میں ایک دن بھی عدالتی نمائندگی نہیں تھی، اچانک انٹرا کورٹ اپیلوں میں کے پی حکومت کی لائیو دکھانے کی درخواست سمجھ سے بالاتر ہے،حکم نامہ کے مطابق 5 رکنی لارجربنچ میں جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔