کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہوگی:بابراعظم

لندن:( ) کپتان قومی ٹیم بابراعظم نے کہا ہے فتوحات کے سفر پر دوبارہ گامزن ہونے کیلئے کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری اور چوتھے ٹی 20 میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا سیریز ہارنے کا افسوس ہے، سیریز جیت کر ٹی 20 ورلڈ کپ میں بلند حوصلوں کے ساتھ جانے کی ضرورت تھی۔

مڈل اوورز میں بلے بازوں نے ذمہ داری نہیں دکھائی اور وکٹیں گنوائیں، یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے بڑا سکور نہیں کرسکے ۔

بابراعظم نے کہا اعظم خان سمیت تمام کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر ہوا، شکست کے بعد سوالات اٹھتے ہیں۔

ورلڈ کپ بالکل مختلف گیم ہے ، بہتر نتائج دیں گے، تمام کھلاڑیوں کو اپنے رول کا پتہ ہے ۔