ننکانہ صاحب(نصر اقبال)ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی چائنیز باشندوں سے ملاقات آفس چیمبر میں ہوئی ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ہدایت پر ضلع ننکانہ صاحب میں رہائش پذیر چائنیز باشندوں کو بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایات جاری کیں ، چائنیز باشندوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو بلٹ پروف گاڑیوں کا استعمال کرنے اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز باشندے سفر کرنے سے پہلے انتظامیہ کو ضرور آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب چائنیز باشندوں کے جان و مال تحفظ کے لیے تمام تر اقدامات کر رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب میں رہائش پذیر چائنیز باشندوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
حکومت چائنیز باشندوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ

















