خاور مانیکا پر تشدد ،پی ٹی آئی وکلاءکیخلاف دہشتگرد ی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)سابق خاتون اول بشری کے سابق شوہر خاور مانیکا پر تشدد ،پی ٹی آئی وکلاءکیخلاف دہشتگردی کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

ضلعی عدالت کے سکیورٹی انچارج کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں پی ٹی آئی وکلا نعیم حیدر پنجوتھہ ،علی اعجاز بٹر ، زاہد بشیر ڈار، عثمان گل سمیت 25ملزم نامزد ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز سماعت کے دوران وکلا،پرائیویٹ افراد نے احاطہ عدالت میں ہلڑ بازی کی ، مجمع کی قیادت ایڈووکیٹ برکی کر رہے تھے، ایڈووکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو للکارازندہ نہیں چھوڑنا، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجوتھا نے مکوں سے حملہ کیا، نعیم حیدر پنجوتھہ ، علی اعجاز بٹر نے حملہ کیا تو خاور مانیکا زمین پر گر گئے،مقدمے میں دہشتگردی ، کار سرکار میں مداخلت سمیت 10 سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما وسینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے خاور مانیکا پر حملہ کرنے والے وکلا کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں،کسی وکیل کو حق نہیں کسی پر ہاتھ اٹھائے، واقعہ میں ملوث افراد کے لائسنس منسوخ ہونے چاہئیں