اسلام آباد (بیورورپورٹ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں خاور مانیکا کی جانب سے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا گیا، جس کے بعد جج نے کیس ٹرانسفر کرنے کے لیے ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا،دوران سماعت درخواست گزار خاور مانیکا اور ان کے وکیل رضوان عباسی عدالت پہنچے، خاور مانیکا نے عدالت میں کہا میں آپ سے فیصلہ نہیں کرانا چاہتا، مجھے لگتا ہے آپ انفلوئنس ہوئے پڑے ہیں، آپ فیصلہ نہ دیں، خاور مانیکا نے دوران سماعت اپنا وکیل تبدیل کرنے کی استدعا کردی اور جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا،سماعت کے آغاز پر جج نے خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی سے دریافت کیا کہ آپ نے دو نقاط پر دلائل دینا تھے؟،بعد ازاں رضوان عباسی کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے عدالت میں جمع کرائے گئے،خاور مانیکا نے کہا میں عدالت کے سامنے کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں ، جو مجھ پر گزری ہے وہ میرے وکلا ءنہیں بتا سکتے ، میں خود بولوں گا،جج نے ریمارکس دئیے پہلے وکیل کو دلائل مکمل کرنے دیں پھر موقع دیتے ہیں،اس موقع پر عمران خان کے وکیل عثمان گل نے کہا خاور مانیکا عدالت کی کارروائی کو متاثر کررہے ہیں، انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں، خاور مانیکا نے کہا جج صاحب مجھے صرف 10منٹ دے دیں،انہوں نے بتایا میں دیہات سے تعلق رکھتا ہوں، میری بیٹی کا سوشل میڈیا پر جعلی طلاق نامہ بنایاگیا،بعد ازاں کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی وکلا خاور مانیکا کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوگئی،مقدمے کی سماعت کرنے والے جج شاہ رخ ارجمند نے وکلا سے استفسار کیا کہ کیا آپ کوئی سین بنانا چاہتے ہیں؟،خاور مانیکا نے کہا عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں اس لیے ان کو نرمی دی جاتی ہے، غریب آدمی کی بھی سن لیں، بچوں کو یکم جنوری کے نکاح کا علم ہی نہیں ہے، میں نے بچوں کو کہا 14 فروری کو عدت ختم ہورہی ہے اس کے بعد دیکھنا نکاح آجائے گا اور اس کے بعد 18 فروری کو نکاح سامنے آگیا،اس موقع پر عدالت نے خاور مانیکا کو بانی پی ٹی آئی کےلئے غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے سے روک دیا،خاور مانیکا نے مزید کہا پی ٹی آئی کی فوج آجاتی اور مجھے گالیاں دیں جاتی ہیں، عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے مجھے عدالت کے سامنے کہا اٹھا کر باہر پھینک دوں گا، عمران خان چھوٹی چھوٹی بات پر قرآن اٹھانے کو تیار ہوجاتے ہیں، مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ یہ میرے گھر میں کیا کرتا رہا، میرے پاس جہانگیر ترین کے پیغامات ہیں کہ اب سب ختم ہوچکاہے، میں سب پیغامات عدالت میں دکھا سکتاہوں، قسم کھاتا ہوں بچوں کو پہلے نکاح کا معلوم نہیں تھا، مجھے کیا معلوم تھا عمران خان نے میری اہلیہ کے ساتھ چھپ کر نکاح کیا ہوا تھا، مجھے دھوکہ دیا گیا، کیا اللہ کے بندے بانی پی ٹی آئی جیسے ہوتے ہیں؟،بانی پی ٹی آئی کو قرآن اٹھانے کی عادت ہے،خاور مانیکا کی جانب سے عمران خان کو گالیاں دینے پرپی ٹی آئی کے وکلاءنے کہا کہ تمیز میں رہو،خاورمانیکا نے کہا لعنت ہو عمران خان کے ایمان پر، بانی پی ٹی آئی کو قرآن کا کچھ معلوم نہیں، مجھ سے غلطی ہوگئی کہ سمجھ لیا عمران خان دین کے واسطے آتے ہیں، نکاح چھپ کرکیا تو معلوم ہوا بانی پی ٹی آئی نے اللہ کے نام پر دھوکہ دیا، بانی پی ٹی آئی تو عورتوں کو چھوڑتے ہی نہیں ہیں،خاورمانیکا کے جملے پر کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی، عدالت نے خاور مانیکا کو ہدایت دی کیس پر واپس آئیں،بشریٰ کے سابق خاوند نے مزید کہا گزشتہ 4 سال سے اسلامی سوسائٹی تباہ ہوگئی ہے، قدرت کی طرف سے عمران خان کی پکڑ ہورہی، عمران خان نے بچوں کو دھوکہ دیا، فساد کے علاوہ کچھ نہیں کیا،سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے خاورمانیکا کو ہدایت دی آپ کے پوائنٹ لکھ لیے، مجھے کچھ اور پوائنٹ بتائیں،خاور مانیکا نے کہا عمران خان نے سوسائٹی کو تباہ کردیا، بہنیں بیٹیاں والدین کےخلاف ہوگئیں، جب بچوں کو بتایاکہ مجھے طلاق ہوگئی تو بچے بہت روئے، میری ماں دکھ سے وفات پا گئی، اس بات پر خاور مانیکا کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے،خاور مانیکا نے شدید آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا بشریٰ کہتی میرے بچے مر گئے میرے لیے، خاور مانیکا نے عمران خان کو کمرہ عدالت میں ہاتھ اٹھا کر بد دعائیں دیں،بعد ازاں معاون وکیل خاور مانیکا نے سیشن جج سے مکالمہ کیا ہمارا کیس کسی اور عدالت میں ٹرانسفر کر دیں، سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دئیےعدم اعتماد کی درخواست پہلے بھی خارج ہو چکی ہے،اس موقع پر خاور مانیکا نے کہا بھاڑ میں جائے عمران خان،سیشن جج نے ان کو ہدایت دی آپ کو جو بتانا ہے اپنے وکیل کو بتا دیں، اس پر خاور مانیکا نے جج سے کہا میں آپ سے فیصلہ نہیں کرانا چاہتا، جج نے دریافت کیا کہ اس کی وجہ کیاہے؟،خاورمانیکا نے کہا مجھے نہیں معلوم مگر بانی پی ٹی آئی نے پچھلی عدالتوں میں بھی ایسا ہی کیا، سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دئیے ایک بات چیت ہوتی، کچھ ٹھوس وجہ ہے تو بتائیں؟ خاور مانیکا نے کہا عمران خان سوشل میڈیا پر لوگوں کے ذہنوں سے کھیل رہے ہیں، سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا ہر انسان تو سوشل میڈیا نہیں دیکھتا،خاور مانیکا نے کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کارکنوںکی نقل اتارتے ہوئے کہا جج بیٹھے ہوئے ہیں اور پی ٹی آئی والے ناچ رہے، ان کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے،سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے ریمارکس دئیے کسی نہ کسی جج نے تو فیصلہ کرنا ہے ناں، رضوان عباسی سے مشاورت کرکے بتا دیں آپ چاہتے کیا ہیں؟،بعد ازاں عمران خان کے وکیل نے عدالت میں دلائل دئیے خاور مانیکا نے جذباتی بیانات دئیے، کچھ قانونی دلائل نہیں دئیے،اس پر خاور مانیکا نے وکیل سے مکالمہ کیا اللہ کرے تمہارے گھر کےساتھ ایسا ہی ہو، خاور مانیکا نے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی سے مکالمہ کیا تم لوگ جانتے بھی نہیں عمران خان کو، اللہ کا خوف کھاو¿،اس دوران خاور مانیکا اور عثمان گل کے درمیان پھر شدید تلخ کلامی ہوئی،کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کارکنوں کی طرف سے شیم شیم کے نعرے لگ، اس پر سیشن جج شاہ رخ ارجمند فیصلہ سنائے بغیر ہی اپنے چیمبر میں چلے گئے،جج شاہ رخ ارجمند نے اپیلیں کسی دوسری عدالت میں منتقل کرنے کیلئے خط لکھ دیا،خاور مانیکا دلائل دینے کے بعد کمرہ عدالت سے باہر نکلے تو پی ٹی آئی کارکنوں نے ان پر بوتلیں دے ماری، بعد ازاں پی ٹی آئی کے وکلا نے خاور مانیکا پر حملہ کردیا اور ان کو تھپڑ مارنے کی کوشش کی، وکلا کے حملے سے خاور مانیکا زمین پر گر گئے اور اپنی جان بچا کر احاطہ عدالت سے روانہ ہوگئے،پی ٹی آئی اور بشریٰ کےخلاف عدت کیس میں عدالتی فیصلے کے معاملے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا،ترجمان پی ٹی آئی نے کہا عدت کیس انسانی تاریخ کا سب سے بھونڈا، بیہودہ اور گھٹیا مقدمہ ہے، بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو سیاسی انتقام کےلئے2 دن میں سزا سنائی گئی، درخواست گزار اور پراسیکیوشن ٹیم نے بدتمیزی اور بیہودگی کی ہر حد عبور کی، جج پر اعتراض سے لے کر عدالت کا وقت ضائع کرنے تک ہر حربہ استعمال کیا گیا،بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدم اعتماد کی درخواست پہلے جج نے خارج کردی تھی، اس لیے جج نے آرڈر کیا ہے کہ میں ہائی کورٹ کو خط لکھتا ہوں اور ہائی کورٹ فیصلہ کرے گی یہ کیس دوبارہ میں نے سننا ہے یا کسی اور جج نے سننا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، یہ ناانصافی ہے، یہ انصاف کا قتل ہے،رہنما پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا آج خاور مانیکا نے بری طرح کے لفظ استعمال کی، جج صاحب کو ان کو روک دینا چاہیے تھا، عدالتوں کو انصاف کرنا چاہیے، جنہوں نے یہ کیس بنایا اس سے پوری پاکستان کی خواتین کی بے توقیری ہوئی ہے، یہ سیاسی بنیادوں پر بنائے ہوئے کیسز ہیں، ہمیں انصاف ملے گا،اس موقع پر عمر ایوب نے کہا یہ ایک بھونڈی سازش تھی سابق وزیر اعظم اور بشریٰ کو پابند سلاسل رکھنے کی، یہ کیس ختم ہوچکا ہے،پی ٹی آئی کے سیکرٹر ی اطلاعات رو¿ف حسن نے حکومتی فیصلوں اور ریاستی اقدامات پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا پچھلے ایک سال سے ملک میں تماشا ہو رہا ہے اور فرد واحد نے اپنے اقتدار کو طول دینے کےلئے ریاست کو مشکل میں ڈال رکھا ہے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رو¿ف حسن، نعیم پنجوتھہ ایڈووکیٹ، چودھری حمید پوٹھی اور دیگر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج جو عدت کیس کے حوالے سے عدالت میں ہوا وہ سب نے دیکھا، صاحب اقتدار لوگوں کی پالیسی ہے کہ کیس مزید آگے بڑھا جائے،کوشش ہے بانی تحریک انصاف کو مزید جیل میں رکھا جائے،توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی پر چوتھا کیس بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے، سوچی سمجھی سازش کے تحت یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، ہمیں کہیں انصاف ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
جج کی عدت نکاح کیس سننے سے معذرت، مقدمہ دوسری عدالت منتقل کرنے کیلئے خط لکھ دیا، پی ٹی آئی وکلاءکاخاور مانیکا پر حملہ،تھپڑ،بوتلیں ماریں



















