کے پی اسمبلی ، الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کیخلاف قرارداد منظور

پشاو:ر (بیورورپورٹ) کے پی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کےخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔

رکن اسمبلی عبدالسلام آفریدی کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیاپی ٹی آئی اداروں بالخصوص عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے لیکن فارم 47 کے ذریعے جعلی مینڈیٹ کے حکمرانوں نے آرڈیننس جاری کیا ۔

قرارداد میں کہا گیاانتخابی ٹریبونل کےلئے اب ریٹائرڈ جج تعینات ہوں گے، حکومتی اقدام کا مقصد فارم 47 والوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، صوبائی اسمبلی آرڈیننس کی مذمت اور مسترد کرتی ہے، آرڈیننس کا اجراءانصاف و جمہوریت کا قتل ہے،من پسند فیصلے لیے جائیں گے۔