اسلام آباد:(بیورورپورٹ) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل(ر) زبیرمحمود حیات نے بھارت کو خطے میں میزائل ڈیویلپمنٹ قاتل قراردےدیا۔
یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل(ر) زبیر محمود حیات نے کہا 28مئی کا دن قوم کے جذبے و محنت کا عکاس ہے، میزائل تلوار کی مانند ہے تاہم دیکھنا ہو گا قاتل کون ہے،جنوبی ایشیا میں میزائل ڈیویلپمنٹ کو قاتل کی صورت میں دیکھنا ہو گا، میرے ذاتی خیالات کے مطابق جنوبی ایشیا میں قاتل بھارت ہے، بھارت اپنے آئین نہیں بلکہ آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد و دیگر خاندانوں کا نمائندہ ہے۔
زبیر محمود حیات نے کہابھارت اکھنڈ بھارت کے راستے پر گامزن ہے اور اسی وجہ سے قاتل ہے، بھارت نازی و فسطائی نظریات پر چل کرجنوبی ایشیا میں نیٹ سکیورٹی پروائیڈر بننا چاہتا ہے، تزویراتی ماحول کو سمجھنا ہو گا۔
بھارت خطے میں میزائل ڈیویلپمنٹ قاتل ہے، زبیرمحمود حیات

















