9مئی کے 8مقدمات میں شاہ محمود قریشی کا9روزہ ریمانڈ منظور

لاہور: (کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا 9مئی کے 8مقدمات میں 9دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے محفوظ فیصلہ سنایا ،عدالت نے حکم دیا شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کرکے رپورٹ 5جون کو پیش کی جائے،تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز و پیغامات جاری کیے، ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا گیا تمام مواد فرانزک لیب بھجوا دیا ۔