اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم نے ملک میں طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طلب و رسد کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے ملک میں لوڈشیڈنگ کے دورانئے، بجلی کی طلب و رسد سے متعلق اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اعلانیہ یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری بے حال ہیں اور شدید گرم موسم کے دوران بجلی کی بندش نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔ شہر قائد سمیت ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں لوگ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔
ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

















