کراچی(بیورورپورٹ) سابق صدر عارف علوی نے کہا ہے پریشر ککر کسی بھی دن پھٹ جائے گا اور اقتدار پرغاصبانہ اور جھوٹا قبضہ کرنے والوں کو جھلسا دے گا،سوشل میڈیا پر بیان میں سابق صدر عارف علوی نے بیان میں کہا بھاگنے والے راہ فرار اختیار کریں گے، جنہوں نے بیرون ملک راستے ہموار کیے ہوئے ہیں اور ہمارا لوٹا ہوا مال ودولت باہر رکھا ہوا ہے، مافیا یہ سمجھ لے اور ہم ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کرتے ہیں کہ ہم بچائیں گے پاکستان کو، ہم وفادار پاکستانی ہیں جنھوں نے اپنے ملک میں جینے اور مرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے،ہم بھی دیکھیں گے یہ کہاں جائیں گے، اللہ ایسے لوگوں پر دنیا بھی تنگ کرتا ہے، ہم پاکستان کو قوموں کی برادری میں عزت سے کھڑا کریں گے اور ترقی کریں گے، میں دعوے سے کہتا ہوں جھوٹی ، غیر قانونی، جابر اور سفاک حکومت کے تحت جاری لوٹ مار کی راکھ پر وطن کو تعمیر کریں گے۔
پریشر ککر کسی بھی دن پھٹ کر اقتدار پرغاصبانہ قبضہ کرنےوالوں کو جھلسا دے گا:عارف علوی

















