کمشنر ساہیوال کا شہر میں سیوریج مسائل کا نوٹس ،بند مین ہول فوری کھولنے کا حکم

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے شہر میں سیوریج کے مسائل کا نوٹس لے لیا، متعلقہ عملے کو بند مین ہولز فوری کھولنے کی ہدایت، کالج روڈ اور مڈھالی روڈ پر پتھر ڈالنے کے دوران سیوریج مین ہولز بند ہونے سے شادمان، فتح شیر کالونی، گول چکر اور شہر کے کمرشل ایریا میں سیوریج کے مسائل پیدا ہوئے، فرید ٹا¶ن سیوریج ڈسپوزل سٹیشن کی موٹر خراب ہونے سے بھی فرید ٹا¶ن کے علاقوں میں سیوریج مسائل کا سامنا ہے۔ فرید ٹا¶ن ڈسپوزل سٹیشن آج شام تک کام کرنا شروع کردیگا، چیف سینٹری انسپکٹر ڈاکٹر ریاض احمد کی بریفنگ۔ مڈھالی روڈ اور کالج روڈ کی سیوریج لائنیں بھی آج شام تک صاف کی جائیں، کمشنر کی ہدایت۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عقیل اشفاق،ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ شاہد فاروق،اے سی جنرل فیصل عمران، سٹی منیجر پسپ اسجد خان سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے رات کے اوقات میں ریڑھیوں کی سڑکوں کے درمیان کھڑے ہونے اور ٹریفک مسائل پیدا کرنے کا بھی سختی سے نوٹس لیا اور اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ کو ہدایت کی کہ چرچ روڈ، ہائی سٹریٹ، مال منڈی اور فرید ٹا¶ن روڈ پر رات کے اوقات میں بھی خصوصی ٹیم تشکیل دیکر تجاوزات کے خلاف کاروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے مڈھالی روڈ کی کارپٹنگ کے کام کے دوران ٹریفک مسائل سے نمٹنے کیلئے ٹریفک وارڈنز کی تعیناتی کی بھی ہدایت کی۔