پولیس چینی ماہرین، باشندوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی:آئی جی پنجاب

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں چینی قونصلیٹ جنرل آفس میں چینی قونصل جنرل ژاﺅ شیرین سے ملاقات کی ۔ ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ منتظر مہدی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران ، سی ٹی او عمارہ اطہر بھی انکے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر پنجاب میں چینی باشندوں، انجینئرز، ماہرین، کاروباری وفود کے سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس چینی ماہرین اور باشندوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی، سپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے انتہائی الرٹ ہے، چینی ماہرین، سرمایہ کاروں، باشندوں کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی باشندوں کی آمدورفت کے روٹس پر پولیس اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ مزید سخت کر دی گئی ہے، چینی شہریوں کی رہائش گاہوں، دفاتر، ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی بھی بڑھادی گئی ہے، چین پنجاب پولیس کو انفارمیشن شیئرنگ ، جدید ٹریننگ، کیپسٹی بلڈنگ میں بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے۔ چینی قونصل جنرل نے پنجاب پولیس کی طرف سے مختلف پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی ماہرین اور شہریوں کی سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سی پیک سمیت مختلف منصوبوں پر چینی شہریوں کو بہترین سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ دریں اثناءآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں گرجا گھروں،مقدس مذہبی مقامات اور مسیحی کمیونٹی کی سکیورٹی بڑھا دی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سیاسی لیڈرشپ اور مسیحی کمیونٹی پولیس کے ساتھ مل کر بقائے امن کیلئے کردار ادا کرے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سرگودھا پولیس نے آر پی او اور ڈی پی او کی قیادت میں بروقت اقدامات سے مشکل ترین حالات کو دانشمندی سے کنٹرول کیاجو لائق تحسین ہیں ان خیالات کا ظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں مسیحی کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ سابق صوبائی وزیر، رکن اسمبلی اعجاز عالم آگسٹین کی قیادت میں مسیحی رہنماو¿ں کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، مسیحی کمیونٹی کے سرکردہ مذہبی و سیاسی رہنماو¿ں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انکے دفتر میں ملاقات کی، اراکین اسمبلی طارق گل، شکیلہ آرتھر، وسیم سندھو، بشپ آصف اور سیمسن بھٹی وفد میں شامل تھے۔ مسیحی وفد نے سرگودھا واقعہ میں مسیحی فیملی اور املاک بچانے پر پنجاب پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔