امریکی پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے: سفیر ڈونلڈ بلوم

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی جس میں پاک، امریکہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے اہم پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے کیلئے جاری امریکی حمایت پر روشنی ڈالی۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی اور ترقیاتی اقدامات میں کام کرنے کیلئے پرعزم ہے، امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک مضبوط پارٹنر ہے۔