رفح : پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 230 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ (مشرق نیوز) مغربی رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بڑا حملہ کیا ہے، بمباری سے 230 سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا حکم ہوا میں اڑا دیا ، صیہونی فوج نے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں بمباری کی جس سے یواین کیمپ میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث بڑی تعداد میں شہری جھلس کر شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

جھلسنے کے باعث کئی افراد کی حالت نازک ہے جبکہ شہادتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ رفح میں واقع اسکے فیلڈ ہسپتال میں لانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ہسپتال بھی بڑی تعداد میں مریضوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔