الہ آباد: (نمائندہ خصوصی) شہر اور گردونواح میں بیمار ، لاغر اور پانی ملے گوشت کی سرعام فروخت کا سلسلہ جاری، قصابوں اور ویٹرنری ڈاکٹر کا گٹھ جوڑ شہری مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سلاٹر ہاو¿س میں ڈیوٹی پر جاتا ہی نہیں اپنے ایک نمائندہ کو بھیج کر بغیر دیکھے مہریں لگائیں جاتیں ہیں، اسی لئے قصاب جانوروں کو سلاٹر ہاﺅس میں لانے کی بجائے اپنی اپنی دوکانوں کے باہر ہی ذبح کرنے لگے۔لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والا مافیا اتنا طاقتور ہوگیا ہے کہ بار بار اعلیٰ حکام کی توجہ دلانے کے باوجود بھی تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی۔ناقص مضر صحت اور پانی ملا گوشت استعمال کرنے سے شہری معدہ، جگر اور دیگر مختلف امراض کا شکار ہونے لگے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر طلحہ انوار،ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی اورسیکرٹری لائیو سٹاک سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
الہ آباد میں بیمار ، لاغر اور پانی ملے گوشت کی فروخت عام



















