ہتک عزت بل پر دستخط سے انکار،تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرونگا،گورنر

لاہور: (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب نے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر ہتک عزت بل پر دستخط سے انکار کردیا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے ملاقات کی اورہتک عزت بل پر تحفظات سے آگاہ کیا، گورنر نے ہتک عزت بل پر مزید مشاورت کی یقین دہانی کرائی،صحافتی نمائندوں نے کہاہتک عزت بل آزادی اظہار کا گلا دبانے کی کوشش ہے۔

سردار سلیم حیدر نے کہا متنازع شقوں پر تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائےگا، تمام سٹیک ہولڈرز کو گورنر ہاوس دعوت دوں گا، بل پر پہلے بھی مشاورت ہونی چاہیے تھی تاہم مزید مشاورت کے بغیر بل پر دستخط نہیں کروں گا،اس موقع پر پی پی رہنما سید حسن مرتضیٰ نے کہا پیپلز پارٹی میڈیا کےساتھ کھڑی ہے،موجودہ بل کو سپورٹ نہیں کرتے۔