چور،9مئی کے فسادی مسترد،بار بار’ ’قوم ساتھ ہے“ کا چورن بیچنا بند کر دیں،عظمیٰ بخاری

لاہور:(اپنے رپورٹر سے ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے، قوم نے توشہ خانہ کے چوروں اور 9 مئی کے فسادیوں کو ری جیکٹ کر دیا ،پی ٹی آئی رہنما پروپیگنڈے کے ذریعے اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہاحکومت اب مزید پروپیگنڈہ پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی، بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات پر دیگر قیدیوں کے بھی اعتراضات آرہے ہیں، سنگین ترین مقدمات میں قید مجرم سے روزانہ ملاقاتوں کی اجازت عدالتیں دے رہی ہیں،نواز شریف اڈیالہ ،کوٹ لکھپت جیل میں قید رہے، ہفتے میں صرف ایک دن ملاقات کی اجازت تھی۔

وزیر اطلاعات نے کہاعمران خان قوم نہیں اپنی چوریاں چھپانے کی جنگ لڑ رہا ہے، بانی پی ٹی آئی قیمتی تحائف ، گھڑی چوری،عدت میں نکاح، سائفر لہرانے اور 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں جیل کاٹ رہے ہیں،بار بار’ ’قوم ساتھ ہے“ کا چورن بیچنا بند کر دیں، قوم نے توشہ خانہ کے چوروں ،9 مئی کے فسادیوں کو ری جیکٹ کر دیا، جیل کی تنہائی نے عمران خان کو ذہنی طور پر مفلوج و بدحواس کر دیا ،دن رات خوابوں میں بھی وزیراعظم ہاو¿س و سرکاری ہیلی کاپٹر پر سیرسپاٹے ہی آتے ہیں۔