وزیرآباد:(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ ایجوکیشن سٹی مرکز ،ریسکیو 1122 کی مشترکہ کاوشوں سے سائنس اینڈ آرٹس Exhibition کا انعقاد کیا گیا۔ ایگزیبیشن میں طلباءوطالبات کی ایک کثیر تعداد نے حصہ لیکر اپنی فنی وتخلیقی صلاحیتوں کا شاندار انداز میں مظاہرہ کیا۔اے ای او محکمہ ایجوکیشن محمد تعظیم طاہر نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ وقتاً فوقتاً مختلف غیرنصابی سرگرمیوں سے بچوں کی قابلیت میں نکھار پیدا ہوتا ہے۔ منعقدہ ایگزیبیش میں طلباءوطالبات نے سائنسی قوانین، نظام شمسی، و دیگر پروجیکٹ بناکر آویزاں پیش کرکے شرکاءسے داد وصول کیا۔
آرٹس کے حوالے سے پینٹنگ، اینڈی کرافٹ اور خطاطی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 سے دوستوں نے بچوں کو ہیٹ اسٹروک کے بارے آگاہ کیا۔ بچوں نے اپنے کھلونوں اور فلاورز کے اسٹال بھی لگائے۔اے ای او محمد تعظیم طاہر نے تمام اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ایگزیبیش کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کیا۔اسکول انتظامیہ نےاعادہ کیا کہ آئندہ بھی اسکول کی جانب سے اس اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد کرکے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ طلبہ کو نصابی میدان کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع مل سکے۔
وزیر آباد میں سائنس اینڈ آرٹس نمائش

















