اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کیخلاف کارروائی سے روکدیا

اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کورٹ رپورٹر)پیمرا کو ٹی وی چینلز کےخلاف تادیبی کارروائی سے روکدیاگیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کورٹ رپوٹرز تنظیموں کی عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی کےخلاف درخواست پر سماعت کی،عدالت نے پیمرا کو ٹی وی چینلز کےخلاف تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے نوٹس جاری کردیا۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے پیمراکا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو آئندہ سماعت پر معاونت کےلئے طلب کر لیا اوردرخواستوں پر فریقین کو 29مئی کےلئے نوٹس جاری کر دیئے ۔