سی پیک کے 10 سال کامیابی سے مکمل کر لئے:احسن اقبال

اسلام آباد: ( ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے سی پیک کے 10 سال کامیابی سے مکمل کر لئے۔

سی پیک کے تحت 13 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، چین سے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

چین اور پاکستان کے درمیان سی پیک اہم منصوبہ ہے، دونوں ملکوں نے سی پیک کے 10 سال کامیابی سے مکمل کر لئے، دوسرے مرحلے میں پاکستان میں معیشت، ماحولیات، توانائی، تعلیم سمیت اہم منصوبوں پرکام ہو رہا ہے۔