اسلام آباد : پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل ،عدالت جائیں گے:بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: ( ) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ کو سیل کر کے غیر قانونی تعمیرات منہدم ، پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سی ڈی اے ٹیم نے پولیس کے ہمراہ آپریشن کیا اور پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے اطراف میں لگی گرل و دیگر غیر قانونی تعمیرات گرا دیں، بعد ازاں تحریک انصاف کے دفتر کو سیل کرنے کا حکم نامہ چسپاں کر دیا، تجاوزات کیخلاف آپریشن مکمل کر کے سی ڈی اے ٹیم اور پولیس واپس چلی گئی۔

مرکزی سیکرٹریٹ سیل ہونے کی خبر پھیلتے ہی پی ٹی آئی قائدین، چیئرمین مرکزی دفتر پہنچے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا دفتر سیل کرنے اور گرانے کیخلاف عدالت جائیں گے۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق پلاٹ پر بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اضافی منزل بھی تعمیر کی گئی تھی۔