شہریوں کو بہتر ماحول میں پولیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں،ڈی پی او عبداللہ احمد

چنیوٹ: ( رانا وقاص احمد کاوش)ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر عبداللہ احمد نے پولیس خدمت مرکز،پولیس تحفظ مرکز،ای سائن ٹیسٹ سنٹر کا سرپرائز وزٹ کےا، دوران وزٹ ڈی پی او نے پولیس ورک کا جائزہ لیا اور شہریوں سے پولیس سروسز کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔

ڈی پی او نے پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کیلئے مختلف سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا، پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا،تحفظ مرکز میں ٹرانسجینڈرز سمیت دیگر محروم طبقات کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ،ای سائن ٹیسٹنگ سنٹر میں ورکنگ کا جائزہ لیا اور شہریوں سے ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے فیڈ بیک لیا ،اس موقع پر مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداللہ احمد نے کہاپولیس دفاتر میں شہریوں کو بروقت رہنمائی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،شہریوں کو بہتر ماحول میں پولیس سروسز فراہم کی جا رہی ہیں ۔