آرمی چیف کادورہ،ملاقاتیں،جرمن قیادت امن کیلئے پاک فوج کے کردار کی معترف

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)آرمی چیف کا دورہ جرمنی،پرتپاک استقبال ، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عاصم منیرکاجرمن چیف آف ڈیفنس نے استقبال کیا،جرمن مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، آرمی چیف نے جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس میس سے ملاقات کی، جرمن آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کمبیٹ ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا،آرمی چیف کو سینٹر کے مختلف شعبوں و فوجی دستوں کو دی جانےوالی تربیت پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے جنگی مشق کا مشاہدہ ،مختلف تربیتی سہولیات کا معائنہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاآرمی چیف کی جرمنی فیڈرل چانسلر کے خارجہ پالیسی و سکیورٹی ایڈوائزر جنز پلاٹنر ،وزیر مملکت خارجہ امور توبیاس لنڈر اور سیکرٹری دفاع نلز ہلمر سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،سول وعسکری قیادت کےساتھ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، جرمن قیادت نے دہشتگردی کیخلاف جنگ اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف ہیمبرگ میں جرمن مسلح افواج کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کا دورہ بھی کریں گے، علاقائی و عالمی سلامتی پرپاکستان کے نقطہ نظر اور اقوام متحدہ مشنز میں مسلح افواج کے اشتراک پر روشنی ڈالیں گے۔