اڈیالہ جیل میں قیدی سے مبینہ اجتماعی زیادتی،مقدمہ درج

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) اڈیالہ جیل میں قیدی سے مبینہ اجتماعی زیادتی ،تھانہ صدربیرونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مدعی مقدمہ نے الزام لگایا سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدی ذاکر اور ساحل نے ملکر زیادتی کانشانہ بنایا، واقعہ 18مئی کی رات 11 بجے پیش آیا،ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ کو شکایت کی تو کہاگیا صبح جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے پیش کریں گے، اگلی صبح پیشی کی تاریخ مقرر تھی اور سزا پوری ہو نے پر رہا ہو گیا۔